آزاد کشمیر میں ابتدائی تعلیم کے بنیادی مسائل اور ممکنہ حل — ایک تحقیقی جائزہ

Authors

  • عرفان اسلم Mphil Scholar MIU Nerian shareef AJK Author
  • خلیل الرحمن PHD Scholar ,Department of Islamic studies and shariah MY University Islamabad. Author

DOI:

https://doi.org/10.63878/jalt2032

Abstract

یہ تحقیقی جائزہ آزاد کشمیر میں ابتدائی تعلیم کے بنیادی مسائل کا جائزہ لیتا ہے اور ان کے عملی حل تجویز کرتا ہے۔ 15 دیہات کے فیلڈ سروے، 30 اساتذہ اور 100 والدین کے انٹرویوز پر مبنی یہ مطالعہ بتاتا ہے کہ اگرچہ آزاد کشمیر میں اسکولوں کی شرح 92% ہے، لیکن 65% اسکولوں میں دو یا اس سے کم اساتذہ ہیں۔ پانچ بڑے مسائل سامنے آئے: اساتذہ کی کمی اور ناکافی تربیت، دور دراز علاقوں تک رسائی میں دشواری، نصاب کا مقامی تناظر سے دوری، والدین کی غربت اور بے حسی، اور بنیادی سہولیات کا فقدان۔ ان مسائل کا ایک دوسرے سے گہرا تعلق ہے جس نے ایک شیطانی چکر بنا دیا ہے۔ تحقیق کے مطابق کمیونٹی پر مبنی اسکول ماڈل، موبائل اسکول، مقامی نصاب، اور اساتذہ کے لیے انسینٹو پیکجز مؤثر حل ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہ مضمون پالیسی سازوں، تعلیمی منتظمین اور محققین کے لیے راہنما ثابت ہوگا۔

Downloads

Published

2026-03-31